بتایا جا رہا ہے کہ یمن کے صوبہ صعدہ پر جارحیت میں امریکہ نے ٹاماہاک بی جی ایم 109 نوعیت کا میزائل استعمال کیا جس کے نتیجے میں بھاری تباہی اور انسانی جانوں کے ضیاع کے علاوہ، زہریلا مادہ بھی علاقے میں پھیل گیا ہے۔
باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکہ نے ان حملوں میں کلسٹر بموں کا بھی استعمال کیا ہے۔ امریکی فوج کے اس نوعیت کے بم اس سے قبل یمن کے پانچ دیگر صوبوں میں بھی مارے گئے تھے۔
جنیوا کنوینشن کے مطابق مذکورہ نوعیت کے بموں کا استعمال تمام انسانی اور اخلاقی اصولوں کے منافی ہے۔
آپ کا تبصرہ